Thursday October 24, 2024

وزیراعظم کا انتخاب پولنگ کے ذریعے نہیں بلکہ کس طرح کیا جائیگا؟ایسا طریقہ کار سامنے آگیا کہ آپکو بھی حیرانی ہو گی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کے بعد اب وزیراعظم کے انتخاب کی باری ہے جس کیلئے عمران خان اور شہباز شریف میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ تو پولنگ کے ذریعے کیا گیا لیکن وزیراعظم کا فیصلہ ڈویژن کے ذریعے ہو گا اور اس مقصد کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے

گا۔ ہر امیدوار کیلئے قومی اسمبلی ہال میں ایک ایک لابی مختص ہوگی اور جو رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے گا اس لابی میں چلا جائے گا جس کے بعد اراکین کی گنتی کے بعد اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار ملک کا نیا وزیراعظم ہوگا۔قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق 342 کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو سادہ اکثریت یعنی 172 ووٹ لینا ہوتے ہیں، اگر 172 کی اکثریت نہ ملے تو ایوان کے اکثریتی ارکان سے انتخاب ہوتا ہے۔

FOLLOW US