Thursday October 24, 2024

پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ ! ن لیگ نے اپنے فیصلے سے یوٹرن لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) اسپیکر کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،لیگی اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کے اسپیکر منتخب ہونے اور ن لیگ کے 15کے قریب ارکان کے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرنے پر

مسلم لیگ ن کی قیادت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ن لیگی ارکان کمیٹی روم میں سر جوڑ کربیٹھ گئے وہاں بیٹھے ہوئے ارکان ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے بھی دیکھتے رہے۔عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی تھی۔ اگرہمیں پتا ہوتا توپہلے سے نہ گن لیتے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن کی بات ہے صبر آجاتا ہے۔ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی بھی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے ہیں۔200 بندوں کے ساتھ ہاؤس چلا کردکھا دیں۔یہ بھی خبر آرہی تھی کہ مسلم لیگ ن ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے۔۔ن لیگ کا موقف تھا کہ اسپیکر کے انتخاب میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کروائی جائیں تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے کیا ہے اور اب لیگی اراکین دوبارہ پنجاب اسمبلی میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف دوست محمد مزاری اور ن لیگ کے وارث کلو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔اسپیکر کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،لیگی اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔

FOLLOW US