Thursday October 24, 2024

عمران خان اپنے سیاسی فیصلے کس کے حکم پر کرتے ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام کون دے گا؟ ناقابل یقین انکشاف سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تا حال وزیر اعلی پنجاب کے لیے کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جیسے ایک پروگرام لگتا تھا کون بنے گا کروڑ پتی۔جس میں کروڑ پتی کا امیتابھ بچن کے علاوہ کسی کو پتہ نہیں ہوتا تھا۔۔پنجاب میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال بن چکی ہے۔جو

عمران خان کے قریب ہو گا وزیر اعلی پنجاب بن جائے گا کیونکہ اس ملک میں کوئی قانون نہیں چلتا۔اگر یہ بات کریں کہ کوئی نیب زدہ امیدوار تحریک انصاف کی کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتا تو عمران خان توخود نیب میں پیشی بگھت چکے ہیں۔مجھے لگتا یے پاکستان میں ‘میرٹ’ کا لفظ ‘ میرج’ میں بدل گیا ہے۔جس کا اچھا استخارہ آئے گا یا جس کا اچھا فعال نکلے گا وہ وزیر اعلی بن جائے گا۔جس پر پروگرام میں موجود صحافی محمد مالک نے اس بات کو فوری طور پر پکڑا اور کہا کہ کیا آپ اس بات کی وضاحت کریں گے کہ وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے استخارہ کیا جائے گا؟۔تو عارف حمید بھٹی نے جواب دیا کہ مجھے معاف کر دیں ۔میرے منہ سے بس ایسے ہی یہ الفاظ نکل گئے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی ایک با پردہ خاتون ہیں۔اور وہ عمران خان کی روحانی پیشوا بھی ہیں۔کہا جا تا ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے کہنے پر چلتے ہیں یہاں تک کہ سیاسی فیصلے بھی ان سے پوچھ کر کرتے ہیں۔اس لیے بطور وزیراعظم یہ عہدہ سنبھالنا اتنا آسان نہ ہو گا۔کیونکہ عمران خان کی طرف سے اگر کوئی بھی غیر متوقع اور غلط فیصلہ کیا گیا تو پھر مخالفین کی طرف سے یہ تنقید کی جائے گی کہ عمران خان نے یہ فیصلہ بشری بی بی کے کہنے پر کیا ہے۔اس لیے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی طرف سے کیے گئے ملکی فیصلوں پر بشری بی بی اثر انداز ہوں گی۔۔عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں سب سے بڑا خطرہ انہی کی بیگم ثابت ہو سکتی ہیں۔بشری بی بی ملکی فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جس سے عمران خان کو پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔

FOLLOW US