Thursday October 24, 2024

شریف خاندان کیخلاف نیب ناکام ہو گیا، عدالت نے نیب کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کیلئے درخواستوں کی سماعت میں عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکوپیرکودلائل مکمل کرنےکاحکم دیتے ہوئے نیب کوعدالتی وقت ضائع کرنے پر10 ہزاررو پے جرمانہ کر دیا۔عدالت نے نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت پیرتک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق

نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کیلئے درخواستوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرنے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر تے ہوئے موقف اپنا یا کہ پیرکوکیس مکمل ہوجائےگا۔جس پر جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ کس بات پرسماعت ملتوی کرنےکی استدعا کررہے ہیں؟ میری 18 سال کی پریکٹس میں ایسی کوئی مثال موجودنہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹرسے استفسارکیا کہ کیانیب آپ پراعتمادنہیں کررہی؟جس پرنیب پراسیکیوٹرسردارمظفر نے موقف اپنایاکہ میں نے مجازاتھارٹی سے ہدایات لینی ہیں، مجھے دفتر سے ہدایت لیناہو گی،مجھے پوچھناہوگاکیس جاری رکھ سکتاہوں یانہیں؟اس دوران سردارمظفر اورنواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان گرماگرمی ہوگئی ۔جس میں سردارمظفر کا کہنا تھا کہ میں عدالت کےساتھ بات کررہاہوں،درمیان میں نہ بولیں۔خواجہ حارث نے جواب دیا کہ میں بھی عدالت سے بات کر رہا ہوں۔جسٹس اطہرمن اللہ بولے آپ دونوں ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ایسانہ کریں۔جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ وقت ضائع کرنے پرآپ کوجرمانہ کرنےکاسوچ رہے ہیں، واضح بات یہ ہے کہ آج آپ دلائل نہیں دیناچاہتے۔امجدپرویز نے کہا کہ ڈی جی نیب کوطلب کرلیں

تاکہ واضح موقف بیان کرسکیں،جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کوطلب کرلیتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈی جی نیب کیس کے سلسلے میں مصروف ہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کوپتا ہے7سے10سال قیدمیں سزامعطلی مشکل سے ہوتی ہے،جب تک ایک مدت گزرنہ چکی ہوسزامعطلی کی درخواستیں توسنی بھی نہیں جاتیں ،ہم روزکی بنیادپردرخواست سن رہے ہیں دوسرے مقدمات میں ایسانہیں ہوتا،نیب پراسیکیوٹرکوتیاری کے لئے وقت چاہیے آخری موقع دے دیتے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آرڈرمیں نیب کوالتوا دینے کی وجہ کیالکھیں؟ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے موقف اپنایا کہ درخواستیں17جولائی سے زیرسماعت ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نیب کی تحریری کمنٹس داخل کرنےکی درخواست منظورکررہے ہیں،ہفتے کی شام تک تحریری کمنٹس کی ایڈوانس کاپی دوسرے فریق کوفراہم کر دیں۔ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجوددلائل نہ دینے پرنیب کو 10 ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹرکوپیرکودلائل مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت پیرتک ملتوی کر دی۔

FOLLOW US