Thursday October 24, 2024

وزیر اعظم کا انتخاب کل ہو گا مگر اس ووٹنگ کے لیے اس بار کیا طریقہ کار اختیار کیا جانیوالا ہے ؟ عمران خان کو بے فکر کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ، آج دن 2بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گےجبکہ وزیر اعظم کا انتخاب 17اگست جمعہ سہ پہر ساڑھے تین بجےقومی اسمبلی میں کیا جائے گا جو کہ اوپن رائے شماری کی بنیاد پر ہوگا ۔بدھ کو قومی

 

اسمبلی اجلا س کے دوران سپیکر قومی اسد قیصر نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج 16اگست جمعرا ت دن 2بجےتک کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے جا سکتے ہیں ، دن 3بجے اسپیکر چیمبر میں کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا ئے گی ، وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی میں تائید کنندہ و تصدیق کنندہ دن 3بجے چانچ پڑتال کے عمل میں شرکت کیلئے اسپیکر چیمبر میں آئیں ۔ وزیر اعظم کا انتخاب 17اگست جمعہ سہ پہر ساڑھے تین بجےقومی اسمبلی میں کیا جائے گا ۔قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، شیڈول کے مطابق قائد ایوان کا انتخاب(کل )17 اگست بروز جمعہ کو ہو گا۔قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، سیکریٹری قومی اسمبلی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر2بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور3بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اوروزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی، شیڈول کے تحت کسی بھی رکن کو بحث کی اجازت دیے بغیر قائد ایوان(وزیراعظم)کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب

 

کیلیے کل جمعہ کو سہہ پہرساڑھے3 بجے ووٹنگ ہو گی ،اوپن رائے شماری کی بنیاد پر وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا، ڈویژن کے ذریعے ارکان دائیں اور بائیں کی لابیوں میں ووٹ ڈالنے چلے جائیں گے ،ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہونے پر قومی اسمبلی کے ایوان کے تمام دروازے بند کر دیے جائیں گے ،یہ دروازے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک بند رکھے جائیں گے تاہم دروازے بند کرنے سے قبل 5 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں گی تا کہ ایوان سے باہر موجود ارکان ایوان میں آسکیں۔دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، وزیراعظم کیلئے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی طرف سے بھی وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے، ان کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنمائوں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے انتخاب آج ہوگا، پنجاب اسمبلی میں353اراکین نے حلف اٹھایاجبکہ چوہدری نثار حلف اٹھانے اسمبلی نہیں آئے

FOLLOW US