Thursday October 24, 2024

بریکنگ نیوز: شریفوں کے دوراقتدار کی آخری نشانی نے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا

پشاور (ویب ڈیسک ) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مشاورت کے بعد کل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی آج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے ۔ ملاقات میں موجودہ

سیاسی صورتحال اور گورنر شپ سے استعفیٰ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ گزشتہ روز (بدھ کو ) اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں اکثریت ملتے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جبکہ دوسری جانبا یک اور خرج کےمطابق وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے صدر ن لیگ شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کر دیا۔مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلے بلاول نے کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی بھی اپنے فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو سونپ دےشہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی تقسیم کا شکار ہوگئی ہے۔عمران خان اور شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےرہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کے معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس معاملے پر پارٹی کے اندر مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف

نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔قومی اسمبلی کے 17 اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

FOLLOW US