Thursday October 24, 2024

نواز شریف رہا اور آصف زرداری کے مقدمات بھی ختم فواد چودھری نے ایسا بیان دے ڈالاکہ تحریک انصا ف بھی چونک گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پارلیمنٹ نے نہیں عدالت نے جیل بھیجا ہے، آصف علی زرداری کے مقدمات بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں، عدالت نوازشریف کو رہا اور آصف علی زرداری کے مقدمات ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ ہم کسی کے خلاف مقدمات بند نہیں کرسکتے ۔ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج اسمبلی میں نعرے لگائے گئے کہ نواز شریف کو رہا کرو، نواز شریف کو پارلیمنٹ نے نہیں بلکہ عدالت نے جیل بھیجا ہے اور عدالت کو ہی اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو رہا کرے یا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے مقدمات کی سماعت بھی عدالت میں ہے

اور اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے کہ انکے مقدمات ختم کردئیے جائیں۔ تو یہ اختیار بھی عدالت کو ہے پارلیمنٹ کو نہیں کہ وہ کسی کے خلاف مقدمات ختم کرے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے حقوق کا احترام ہے لیکن اسمبلی میں احتجاج کرکے ماحول خراب نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کیلئے 4مسترد ووٹ 183سے 185تک ہونگے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اقتدار سنبھال کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے

FOLLOW US