Thursday October 24, 2024

تحریک انصاف نہیں بلکہ کس کو ووٹ دوں گی؟ جگنو محسن نے بھی فیصلے سے یوٹرن لے لیا

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ اورآزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی جگنو محسن نے کہا ہے کہ کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہوں ،پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں

 

انتخاب کے بعد حلقے کی عوام سے اظہار تشکر میں مصروف تھی اس لئے مجھے کسی جوڑ توڑ کا علم نہیں ، میں نے اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کی ہے اور پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں آ کربہت خوشی ہوئی اور اس سے بڑا کوئی اعزاز ہو نہیں سکتا کہ انسان اپنے حلقے کی نمائندگی کرے،میں اپنے حلقے کی عوام کی مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج میں پنجاب اسمبلی میں موجود ہوں ۔

FOLLOW US