Thursday October 24, 2024

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟موسم کاحال بتانے والوں نے بڑی خبرسنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، سکھر، میرپور خاص، قلات، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ

بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: کامرہ 76، لاہور (ائیر پورٹ 08، سٹی 01)، اسلام آباد ائیر پورٹ 06، بہاولپور ائیر پورٹ 05، قصور 03، مری02، سیالکوٹ 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 17، کاکول 01، کشمیر: راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز تربت، نوکنڈی ، دالبندین 43 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا

FOLLOW US