Thursday October 24, 2024

تحریک انصاف نے نواز شریف کے معاملے پر نظر ثانی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو عدالت اٹینڈ کرناچاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں،ن لیگ کایہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔ بدھ کو ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی طور پر صدر پاکستان کا انتخاب 15اگست سے پہلے ہونا تھا ،صدر کے انتخاب میں قانونی پیچیدگی ضرور ہے

اور تمام اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ن لیگ مقدمہ سننے کیلئے عدالت آنیوالے کارکنان اور رہنماوں کی فہرست فراہم کرے،جو عدالت اٹینڈ کرناچاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں،ن لیگ کایہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔

FOLLOW US