Thursday October 24, 2024

شہباز شریف وزیراعظم نامزد، کس نے حمایت کر دی؟ عمران خان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو جائیگا

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنمامیاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار پیپلزپارٹی کے کہنے پر نامزد کیا گیا ۔ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کا نام فائنل ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کا نام فائنل

ہے ۔ ہم متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں پر کاربند رہے ہیں اور ان پر من وعن عمل کیاہے اب دیکھناہے کہ پیپلز پارٹی ان فیصلوں پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔پیپلز پارٹی کے کہنے پر وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شہبازشریف کوامیدوار نامزد کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد دھاندلی کے خلاف بنا ہے یہ کوئی حکومت کرنے یا انتخابی اتحاد نہیں ہے ۔ سینیٹ میں انتخاب سے پہلے جس طرح بلوچستان حکومت کو گرایا گیااور جس طرح ایک غیر معروف آدمی کولاکر چیئرمین سینیٹ کے ووٹ دلائے گئے ۔ یہ چیزیں وقت آنے پر کھل کر سامنے آجائیں گی۔

FOLLOW US