Friday May 17, 2024

عمران خان نے وزارتوں بارے فیصلہ کرلیا وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کیلئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(یوزایجنسی) چیئرمین عمران خان نے آئندہ حکومت میں وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ وفاقی کابینہ 20 اگست کو حلف اٹھائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عبدالرزاق داؤ د کو وزیراعظم کا مشیر

برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرقانون بنایا جاسکتا ہے۔ عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے لیے پرویز خٹک اور وزارت خزانہ کے لیے اسد عمر کا نام زیر غور ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے فواد چوہدری مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت توانائی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔دریں اثناء چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔ وزیراعظم کے لیے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔ قومی اسمبلی کے 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور عمران خان مقابلہ ممکنہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف سے ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

FOLLOW US