Thursday October 24, 2024

عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کا موسم ۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے کس حلقے میں کون آمنے سامنے آنے والا ہے ؟ تازہ ترین خبر آ گئی

اسلام آباد(طارق عزیز) عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کا موسم ۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے کس حلقے میں کون آمنے سامنے آنے والا ہے ؟ تازہ ترین خبر آ گئی وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے53کے ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،

بیرسٹر ظفراللہ خان، ایم ساجد عباسی عدنان کیانی جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر بابر اعوان، ڈاکٹر وسیم شہزاد، الیاس مہربان، علی نواز اعوان، ظفر علی شاہ،صحافی طارق عزیز اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ حمزہ عباسی اور جمیل عباسی سامنے آئے ہیں، میاں اسلم متحدہ مجلس عمل کی طرف سے این اے 53 کے لئے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی قا ئد نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سے حمزہ شہباز کی خالی ہونیوالی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑیں گے ، اس صورت میں این اے 53 سے ن لیگ کی طرف سے ڈاکٹر طارق فضل متوقع امیدواروں میں سر فہرست ہیں جبکہ ایم ساجد عباسی سے حمزہ شہباز نے وعدہ کر رکھا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پارٹی انہیں ٹکٹ دے گی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ان کے سفارشی ہیں، عدنان کیانی بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں،ان کے سفارشی راجہ اشفاق سرور ہیں جو آج کل سخت علیل ہیں، پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اپنے سسر سید ظفر علی شاہ کے لئے کوشاں ہیں

جبکہ کارکنوں کی اکثریت چوہدری الیاس مہربان کے ساتھ ہے ، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر شہزاد وسیم براہ راست عمران خان تک رسائی رکھتے ہیں، اداکار اور ماڈل حمزہ عباسی اس حلقہ میں برادری کے وسیع ووٹ بینک کی بنیاد پر امیدوار ہیں، علی نواز اعوان عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں عمران خان ان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، جبکہ جمیل عباسی ، عمران خان کے ذاتی دوست ہیں جنہوں نے بنی گالا کی زمین عمران خان کو خرید کردلوائی تھی۔ راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ان کے سفارشی ہیں، عدنان کیانی بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں،ان کے سفارشی راجہ اشفاق سرور ہیں جو آج کل سخت علیل ہیں، پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اپنے سسر سید ظفر علی شاہ کے لئے کوشاں ہیں جبکہ کارکنوں کی اکثریت چوہدری الیاس مہربان کے ساتھ ہے ، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر شہزاد وسیم براہ راست عمران خان تک رسائی رکھتے ہیں، اداکار اور ماڈل حمزہ عباسی اس حلقہ میں برادری کے وسیع ووٹ بینک کی بنیاد پر امیدوار ہیں، علی نواز اعوان عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں عمران خان ان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، جبکہ جمیل عباسی ، عمران خان کے ذاتی دوست ہیں جنہوں نے بنی گالا کی زمین عمران خان کو خرید کردلوائی تھی۔۔۔۔۔۔۔

FOLLOW US