Thursday October 24, 2024

’’ تُسی اپنی خیر مناؤ ہُن تُسی ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ کتاب لکھنے کی باتیں، ریحام خان نے نجم سیٹھی کو ایسا جواب دے دیا کہ سیٹھی صاحب کی چڑیا ہی اُڑ گئی

’’ تُسی اپنی خیر مناؤ ہُن تُسی ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ کتاب لکھنے کی باتیں، ریحام خان نے نجم سیٹھی کو ایسا جواب دے دیا کہ سیٹھی صاحب کی چڑیا ہی اُڑ گئی۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین

کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو پاکستان تحریک انصاف کی جان سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے تاہم ٹویٹر پر نجم سیٹھی اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے درمیان انتہائی دلچسپ جملوں کا تبادلہ صارفین کو دیکھنے کو ملا ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک مظہر علی نامی صارف نے نجم سیٹھی سے خواہش کا اظہار کیا کہ ” سیٹھی صاحب آپ بھی ایک کتاب لکھ دیں ۔‘ ‘ جس پر نجم سیٹحی میدان میں آئے اور کہنے لگے کہ” ریحام خان تو کتاب لکھ کر لندن چلی گئی تھی اگر میں نے کتاب لکھ دی تو مجھے غائب ہی کر دیں گے ۔“نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں ریحام خان کو بھی مینشن کیا اب عمران خان کی سابق اہلیہ نے جب یہ ٹویٹ دیکھا تو فوری میدان میں آئیں اور جوابی وار کر دیا ۔ ریحام خان نے نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ اپنی خیر منائیں ، کتاب لکھیں یا نہ لکھیں آپ غائب ہو نے والے ہیں ۔“

FOLLOW US