Thursday October 24, 2024

پنجاب میں کھلبلی مچ گئی بڑا رہنما نے استعفیٰ دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کرسکتے۔رفیق رجوانہ کے مطابق ‘نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد استعفیٰ

 

دیا۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے رفیق رجوانہ طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔رفیق رجوانہ نے 10 مئی 2015 کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اُن سے قبل چوہدری سرور اس عہدے پر تعینات تھے۔واضح رہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آگئی ہے ، اور عمران خان نے چودھری سرور کو پہلےہی پنجاب کاگورنر نامزد کر چکے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ گورنر رفیق رجوانہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہےاور پارٹی قیادت کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ دوسر جانب ایک اور خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی

 

کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے پہنچے تو ان کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں تھا جس پر انہیں پولنگ ایجنٹ کی رضامندی سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تاہم اس پر پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے چناو کے عمل کے دوران عمران خان اپنی باری پر ووٹ ڈالنے کے لیے پہلے پولنگ ایجنٹ کے پاس پہنچے جہاں شناختی کارڈ دکھانا تھا تاہم انہوں نے شناختی کارڈ کی تلاش کے لیے اپنے کوٹ میں ہاتھ ڈالا اور شناختی کارڈ موجود نہ ہونے پر انہوں نے اسپیکر کی جانب سے اشارہ کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے اسپیشل کیس قرار دیتے ہوئے عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔عمران خان کو اجازت دیے جانے پر پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘میرا شناختی کارڈ نہیں تھا، جس پر اسٹاف نےکہا کہ کارڈ لے آئیں یا دوبارہ اسمبلی کارڈ بنوا کر لائیں، جبکہ عمران خان نیازی کے پاس کارڈ نہیں تھا، لیکن انہیں اجازت دی گئی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تمام ارکان برابر ہیں، سب سے یکساں سلوک ہونا چاہیے’ جس پر اسپیکر ایاز صادق نے قادر پٹیل سے کہا کہ ‘اگر آپ بھی پوچھ لیتے تو میں آپ کو بھی اجازت دے دیتا، میرے لیے تمام ارکان برابر ہیں’۔، جبکہ عمران خان نیازی کے پاس کارڈ نہیں تھا، لیکن انہیں اجازت دی گئی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تمام ارکان برابر ہیں، سب سے یکساں سلوک ہونا چاہیے’ جس پر اسپیکر ایاز صادق نے قادر پٹیل سے کہا کہ ‘اگر آپ بھی پوچھ لیتے تو میں آپ کو بھی اجازت دے دیتا، میرے لیے تمام ارکان برابر ہیں’۔

FOLLOW US