Friday October 25, 2024

بریکنگ نیوز: مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے والی زعیم قادری کی اہلیہ عظمیٰ قادری حلف اٹھانے کے فوراً بعد استعفیٰ دے دیں گی کیونکہ ۔۔۔۔۔۔دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

لاہور( ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق زعیم قادری کے مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی اراکین پنجاب اسمبلی کی فہرست میں اس کا نام سیریل نمبر 24 پر ہے۔

باخبر ذرائع نے نجی اخبار کو بتایا کہ قانون کے مطابق وہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن حلف اٹھائیں کی جس کے بعد وہ کسی بھی وقت اس نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے حلف لینا ضروری ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی 33، مسلم لیگ (ن) 30، مسلم لیگ (ق) کی 2 اور پیپلز پارٹی کی 1 رکن کو پنجاب اسمبلی کی کامیابی کو نو ٹی فیکیشن جاری کیا ہے۔ ذعیم قادری نے عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کر تے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور الیکشن میں محض 1 ہزار 953 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ناراض لیگی رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ عظمیٰ قادری نے بھی مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر امید وار نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بیگم بھی سید زادی ہیں ،عظمیٰ قادری کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی نوکرانیوں کے ساتھ فہرست میںنہیں رہنا چاہتیں ،اس لیے انہوں نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔

زعیم قادری نے کہا کہ سعد رفیق میرے بڑے بھائی ہیں ،انہوں نے مجھے منانے کی کوشش اس لیے کی کہ ہماری ذات منسلک رہے ،ماضی میں ہم اکٹھے ماریں بھی کھاتے رہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بہت اچھی خاتون ہیں ،اللہ انہیں صحت عطا کرے ،اس موقع پر اگر وہ صحت مند ہوتیں تو میں یہ مرحلہ نہ آنے دیتا ،میں نے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ مل کر بیگم کلثوم نواز کا اس وقت ساتھ دیا جب آمریت کے دور میں کوئی بھی شریف خاندان کا ساتھ دینے کو تیار نہ تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کی اہلیہ عظمی زعیم قادری (ن) لیگ کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما زعیم قادری نے انتخابات سے چند روز قبل شدید اختلاف ہونے پر پارٹی کو خیر باد کہہ کر حلقہ این اسے 133سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا لیکن انہیں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرناپڑا ۔اس سے قبل پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ان کی اہلیہ عظمی زعیم قادری کانام بھجوایا جا چکا تھا اور ان کا فہرست میں 24واں نمبر پر ہے ۔شوہر کی بغاوت کے باوجود ان کی اہلیہ (ن) کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور ان کا کہناہے کہ وہ (ن) لیگ سے ناراض ضرور ہیں لیکن حلف اٹھائیں گی ۔زعیم قادری کا کہناہے کہ حلف اٹھانے کے بعد استعفیٰ دینے یانہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

FOLLOW US