Friday October 25, 2024

اسپیکر کا انتخاب۔۔۔۔تحریک انصاف کو کتنے ووٹوں کی بر تری حاصل ہو گئی؟عمران خان نے اپنے عہدیداروں کو کیا حکم جاری کر دیا؟ تازہ ترین خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں تمام ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمبلی میں کل کا دن بہت طویل ہوگا،سینئر قیادت نئے ارکان کوساتھ لے کرچلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی

عمرا ن خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں جہانگیرترین ، اسد عمر ، عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جہانگیرترین نے عمران خان کوآزاد اراکین سے ملاقاتوں بارے بریفنگ دی۔ تحریک انصاف کو امید ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے 180سے زائد ووٹ ملیں گے۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام ارکان اسمبلی کو کل اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کا دن بہت اہم ہے۔۔اسمبلی میں کل کا دن بہت طویل ہوگا۔سینئر قیادت نئے ارکان کوساتھ لے کرچلے۔تمام خواتین ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ضرور حصہ لیں ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہارس ٹریڈنگ کے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہمارے ایم این ایز سے رابطے کیے گئے ہیں،ہم انکوائری کررہے ہیں کہ کن ایم این ایز سے رابطے کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے

ہمارے ایم این ایز کو توڑنے کیلئے ان سے رابطے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کریں گے۔ دراصل تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ سینیٹ الیکشن کی طرح ممبران اسمبلی کی خریدو فروخت نہ کی جائے۔ جس سے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر یا پھر کسی ایک سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے ایم این ایز کو باور بھی کروایا ہے کہ قومی اسمبلیمیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے انتخابات کے سلسلے میں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف عام انتخابات 2018 میں ن لیگ پر بازی لے جائے گی ۔عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر رپورٹ جاری کر دی ہے، سوئس کریڈٹ نے تین منظر نامے پیش کئے ہیں جس کے مطابق آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔کریڈٹ سوئس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم ہونے سے پی ٹی آئی کو موقع ملا، اس لئے اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ پی ٹی آئی کو پاکستان مسلم لیگ ن پر برتری مل جائے۔(ف،م)

FOLLOW US