Friday October 25, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو اعلی ترین عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا، ایوان صدر میں مسلح افواج کےافسران و جوانوں کواعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد، فوجی افسران کو اعلی عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فرام کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کےت 71 ویں یوم

 

آزادی کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب مسلح افواج کےافسران و جوانوں کواعزازات دینے کیلئے منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ اس دوران صدر مملکت ممنون حسین نے مزید 2افسران کوستارہ بسالت سے، 59افسران و جوانوں کوتمغہ بسالت سے، 17 افسران کوہلال امتیازملٹری اور77کوستارہ امتیازملٹری سے اور 106افسران و جوانوں کوتمغہ امتیازملٹری سے نوازا گیا۔ جبکہ تقریب کے دوران کرنل سہیل عابد شہید اور صوبیدار شوکت خان شہید کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے عسکری اعزازات تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں میں تقسیم کیے گئے۔

FOLLOW US