Friday October 25, 2024

بریکنگ نیوز: عمران خان نے اسد عمر کو بنی گالہ بلا لیا ، جلد کیا ہونیوالا ہے ؟ خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما اسد عمر کو بنی گالہ بلا لیا،ملاقات میں حکومتی پالیسیوں پر مشاورت ہو گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے احمربلال صوفی اور پارٹی رہنما ارشد داد بھی ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ عمران خان جی ڈی اے کی
رہنمافہمیدہ مرزا سے بھی ملیں گے ۔واضح رہےپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسد عمر کو اپنی حکومت کا وزیر خزانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اسد عمر ہماری حکومت کے وزیر خزانہ ہوں گے اور انہوں نے اس حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خود کو ذہنی طور پر انتخابات کے بعد اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھانے شروع کر دئیے ہیں۔کچھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جا نب سے اپنی حکومت کے پہلے 100دن کا پلان بھی عوام کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔۔پی ٹی آئی کی حکومت کی 100دن کی ترجیحات کے حوالے سے تقریب میں خطاب کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خا ن کے وزیراعظم بننے کے بعد ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھربنائے جائیں گے اور یہ گھرحکومت نہیں پبلک سیکٹر ہی بنائیں گے۔ہاؤسنگ اورٹورازم کوفروغ دینے سے روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت پہلے 100دن میں چار نئے سیاحتی مقامات کا اعلان کرے گی۔جن سے زرمبادلہ اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے ،،اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت کے 5سال میں ایک کروڑنئی نوکریاں پیداکریں گی۔

ہمیں چھوٹی صنعتوں کوپیروں پرکھڑاکرکے نوکریاں پیدا کرنی ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کاجائزحصہ نہ دینیوالوں کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے،ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت میں آتے ہی ملک کے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی بنالی ۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کو دئیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود پاجکستان ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔اگر حکومت میں آئے تو بیرونی قرضوں کو سب سے پہلے نمٹائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ قرضوں سے ڈیل کیسے کیا جاتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دو تہائی اکثریت حاصل کر لیں گے اور ہمیں کسی سے اتحاد نہیں کرنا پڑے گا۔اگر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہوں گے اور انہوں نے اس حوالے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف شیریں مزاری کو وزارت خارجہ اور امین اسلم کو وزیر ماحولیات بنا نے کی نوید سنا چکی ہے۔ اکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر نے یوسی 45 جھنگی سیداں میں مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے اور عمران خان وزیراعظم بنتا ہے اور اس کے باوجود بھی اسلام آباد میں ایک سال کے اندر واضح تبدیلی نہیں آتی تو کم از کم میں تو سیاست سے کنارہ کش ہو جاونگا۔واضح رہےعبداللہ ٹاون میں حاجی محمد حنیف خان کے زیر انتظام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ سب سے پہلا بڑا کام اسلام آباد کے لئے روزانہ10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرونگا۔پختونوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہیں اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کرتی رہے گی۔اس موقع پرحاجی خیرالرحمان نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسد عمر کا الیکشن میں تعاون کا وعدہ کیا۔

FOLLOW US