Friday October 25, 2024

بریکنگ نیوز : نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟دھماکہ دار خبر آ گئی جانیے

اسلام آباد (ویب ڈٰیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین عمران خان پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کرینگے، پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی قبول ہوگی، بطور ٹیم کام کریں گے ۔ ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین اشد نے کہا کہ تمام فیصلے عوامی مفاد

 

میںمشاورت کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران خان پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی وہ مجھے قبول ہوگی، ہم بطور ٹیم کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر ڈپٹی سپیکر اور خیبر پختونخوا کا فیصلہ پہلے سے ہو چکاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آئندہ چندروز میں متوقع ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے فائنل کردیاگیا ہے۔ تاہم اس کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی کی فہرست میں پی ٹی آئی کی طرف سےان کا پہلا نمبر ہے جس کی بنیاد پر انہیں اس بڑے عہدے کیلئے نامزدکیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد مسلسل ہر مشکل او رکڑے وقت میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہیں اور انہوں نے 2013کے علاوہ بیگم کلثوم نواز کیخلاف بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور2018کے الیکشن میں بھی

 

وہ معمولی فرق سے شکست کھا گئی ہیں۔ ابھی تک وفاقی وزراء کی جو فہرست ابتدائی طور پر تیار کی گئی ہے اس میں ضلع چکوال کے کسی رکن قومی اسمبلی کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ چکوال حلقہ این اے64سے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور حلقہ این اے65سے چوہدری پرویز الہٰی منتخب ہوئے ہیں۔ معتبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد ضلع چکوال سے کم از کم دو اراکین پنجاب اسمبلی کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔ ضلع چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سردار آفتاب اکبر، راجہ یاسر سرفراز کے علاوہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مشترکہ ٹکٹ پر حافظ عمار یاسر کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہوم ورک کے ساتھ ساتھ مشاورت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، مشاورتی عمل کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے سبطین خان کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے سبطین خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان مقابلہ ہے تاہم سبطین وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں، جن کے وزیراعلیٰ بننے سے پنجاب پی ٹی آئی کے حق میں مضبوط ہو گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ ابتدائی طور پر ن لیگ نے پنجاب میں 129 جبکہ تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کیں۔ تاہم بعد ازاں آزاد امیدواروں کی شمولیت سے تحریک انصاف کو ن لیگ پر برتری حاصل ہوگئی۔جبکہ مسلم لیگ ق کی حمایت سے تحریک انصاف باآسانی پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تاہم پنجاب میں وزارت اعلی کے امیدوار کے ںام کے حوالے سے تحریک انصاف کئی روز تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔ اس حوالے سے بنی گالہ میں کئی روز سے مسلسل مشاورت جاری ہے۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر پیر تک پنجاب کے وزیراعلی کے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیں گے۔

FOLLOW US