Friday October 25, 2024

اسد قیصر یا خورشید شاہ۔۔؟؟اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک)کہنہ مشق صحافی ، معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے ۔ میرے اندر کا اخبار نویس کہتاہے کہ

اسد قیصر کا راستہ کشادہ ہو جائے گا کیونکہ جب اتحادی جماعتوں کی جانب سے عمران خان کو بطور وزیر اعظم کے امیدوار تسلیم کرلیا گیاہے تو پھر سپیکر کے معاملے پر ان کو زچ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی طرح سردار ایاز صادق کی جگہ خورشید شاہ سنبھال لیتے ہیں تو پھر بہت بڑا اپ سیٹ ہوگا ۔

FOLLOW US