Friday October 25, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ تحریک انصاف کے ہاتھوں سے نکلنے لگا،اپوزیشن جماعتوں نے بڑا کھیل کھیل دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے وفد جی ڈی اے سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گیاوفدمیں اسدقیصر،قاسم سوری،فرخ حبیب اورریاض فتیانہ شامل ہیں،پی ٹی آئی وفد نے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ۔تحریک انصاف کے سپیکر قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو

اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے ،سپیکررہنے والی شخصیات کی مشاورت سے ایوان چلائیں گے،اسدقیصرنے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم چیلنجز کا سامنا ہے ،پاکستان چیلنجنگ صورتحال سے گزر رہاہے،یہ چیلنج قوم کےلئے موقع بنے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم پاکستان کےلئے نئے دور کی شروعات کریں گے، حمایت کیلئے جی ڈی اے کی حمایت پر شکرگزارہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت،بیرونی چیلنجزکاسامناہے،مل کرچیلنجزکاسامنا کریں گے۔نامزد سپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ ہمارے ارکان سے رابطوں کی اطلاعات ملی ہیں، یقین ہے ہمارے اراکین ضمیرکاسودانہیں کریں گے، اراکین کوآفرزکایقین سے نہیں کہہ سکتالیکن اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ خورشید شاہ سے بھی حمایت کےلئے درخواست کی، ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، ہم ن لیگ کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں وہ اسمبلی میں اپناکرداراداکرے،انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کل ایوان کوعزت دینے اورمضبوط کرنے کاکہاہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کےلئے جدوجہد جاری رہے گی،غوث بخش مہر کا کہناتھا کہ سپیکر،ڈپٹی سپیکراوروزیراعظم کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے۔

FOLLOW US