Friday October 25, 2024

تم لوگوں سے کچھ نہیں ہو گا اب میں جیل میں بیٹھ کر ۔۔۔۔نواز شریف نے بچی کچھی نااہل لیگ کے نام سخت پیغام بھجوا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) نوازشریف کی پیر کے رو ز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کسی کارکن یا رکن اسمبلی کے نہ پہنچنے اور قومی اسمبلی میں نوازشریف کے حق میں نعرے نہ لگانے پر سابق وزیراعظم اور مریم نے اظہار ناراضی کیا، جیل سے سخت پیغام ملنے پرن لیگ کی قیادت پریشان ہو گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے آپ سب کچھ ہم جیل

 

میں بیٹھ کر خود کریں گے آج اگر نوازشریف کا نعرہ اسمبلی میں نہیں لگ سکتا اور پیشی پر چند کارکنوں اور پرویز رشید کے سوا اگر کوئی نہیں پہنچ سکتا توا س کا مطلب ہے یہ سب کسی اور کے لیے ہو رہا ہے ، کس نے کارکنوں نے یہاں آنے سے روکا اورکس نے کارکنوں کو احتساب عدالت نہ آنے کی کال دی، اس پر ضرور سخت ایکشن لیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ نے فیصلہ کیا تھا کہ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں جایا جائے گا اور نواز شریف کی حمایت میں نعرے لگائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے فرد اً فرداً ن لیگ کے ارکان کو پیغام بھی پہنچایا گیا تھا ۔انٹرنیشنل میڈیا بالخصوص بھارتی میڈیا بھی بتا یا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر آج نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی ہوگی مگر جب شہباز شریف اور نومنتخب ارکان پارلیمنٹ میں آئے تو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا ٹاک سے لیکر پارلیمنٹ کے اندر اور گیلریوں میں سے کسی بھی جگہ نواز شریف کا نام تک بھی نہیں لیاگیا۔جب شہباز شریف دستخط کرنے کے لیے گئے تو اس وقت بھی صرف شیر شیر کے نعرے لگائے گئے نوازشریف کا نام نہ لیا گیا۔ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف اس پر سخت نالاں ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں آئندہ ملاقات پر اپنے خاص ترین ساتھیوں کو بلوایا ہے تاکہ ان کے ذریعے آگے تحریک کو چلایا جائے ۔( رانا محمد عظیم)

FOLLOW US