Friday October 25, 2024

وزیراعظم کی حلف برداری تقریب سے قبل تحریک انصاف کو شدید جھٹکا: من پسند عہدہ نہ ملنے پر عارف علوی نے انتہائی قدم اٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی فتح کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی نئی حکومت کے لیے عہدیداروں کے انتخاب میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے پارٹی کے اندر شدید کشمکش اور احتجاج کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔ من پسند عہدہ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والوں میں عارف علوی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عارف علوی کی شدید خواہش تھی کہ انہیں سپیکرقومی اسمبلی بنایا جائے لیکن عمران خان نے اسد قیصر کو اس عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔رپورٹ کے مطابق اسد قیصر کو سپیکرقومی اسمبلی کے لیے نامزد کرنے پر عارف علوی شدید خفا ہوگئے اور احتجاجاً جمعہ کے روز بنی گالہ میں ہونے والی پارٹی میٹنگ میں شرکت ہی نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ عارف علوی کے علاوہ شفقت محمود بھی اس عہدے کے خواہش مند تھے۔ عارف علوی سپیکر قومی اسمبلی تو نہیں بن سکے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں صدرمملکت بنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل اکٹر یاسمین راشد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، من پسند عہدے سے نواز دیا .. پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر،، پرویز خٹک،، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پہلے ہی عمران خان کی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کرچکی ہے ،نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کیساتھ مسلم لیگ(ق) ، بی اے پی اور ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں دی جائینگی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء میں اسد عمر،، پرویز خٹک،، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چودھری،شیریں مزاری شامل ہیںجن کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں جبکہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کے وفاقی وزاء کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ان دونوں جماعتوں میں سے بھی 1،1 وزیر عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان، عارف عباسی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔. پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر،، پرویز خٹک،، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔

FOLLOW US