Friday October 25, 2024

ہم اس قانون کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے ، نا اہل جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے اقتدار میں آتے ہی دھماکے دار اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ہم اس قانون کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے ، نا اہل جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے اقتدار میں آتے ہی دھماکے دار اعلان کر دیا.. پاکستان میں کچھ عرصہ قبل لوکل گورنمنٹ کے انتخابات تو کروا دیئے گئے تھے لیکن اس کے عہدیدار آج تک بے اختیاری کا رونا روتے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب جہانگیر ترین نے ایک انتہائی اہم اعلان

کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعدتحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین نے کہا ہے کہ ”ہماری حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو تبدیل کر دے گی اور اس ترمیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔“رپورٹ چوہدری پرویز الہٰی سے ہونے والی اس ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور اسحاق خاکوانی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور ہماری صوبائی حکومت اپنے اتحادیوں ، بالخصوص مسلم لیگ ق کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کرے گی۔ہماری اتحادی حکومت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دے گی۔پاکستان میں کچھ عرصہ قبل لوکل گورنمنٹ کے انتخابات تو کروا دیئے گئے تھے لیکن اس کے عہدیدار آج تک بے اختیاری کا رونا روتے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب جہانگیر ترین نے ایک انتہائی اہم اعلان کر دیا ہے۔

FOLLOW US