Friday October 25, 2024

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی کتنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے قومی اسمبلی کی 8 صوبائی اسمبلیوں کی 7 نشستیں خالی قرار دے دیں ،پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی 5 مسلم لیگ ق کی 2 اور مسلم لیگ ن کی ایک نشست کم ہو گئی 4 امیدواروں نے ابھی حلف نہیں

اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میںحلف برداری کے بعد اراکین کی جانب سے چھوڑی جانے والی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 95 میانوالی کی سیٹ پر حلف اٹھایا جبکہ 4 حلقوں این اے 35 بنوں این اے 53 اسلام آباد این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 65 چکوال اور این اے 69 گجرات سے استعفیٰ دیا ہے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی کی سیٹ اپنے پاس رکھی ہے۔ تحریک انصاف کے غلام سرور خاننے این اے 59 سے حلف اٹھایا اور این اے63 سے استعفیٰ دیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے استعفیٰ دے دیا جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھی ہے قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی ہونے کی بعد

پاکستان تحریک انصاف کی 5 مسلم لیگ ق کی 2 اور مسلم لیگن کی ایک سیٹ کم ہوئی ہے میجر طارق صادق کی مزید ایک نشست خالی ہونے کے بعد تحریک انصاف کی کل 6 نشستیں کم ہوں گی اس طرح تحریک انصاف کی نشستیں 158 سے کم ہو کر 153 ہو گئی ہیں خیبر پختو نخواہ اسمبلی میں 112 ارکان نے حلف

اٹھایا سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پی کے 61 اور 64 امیر حیدر خان ہوتی نے پی کے 53 علی امین گنڈا پور نے پی کے 97 اور اسد قیصر نے بھی ایک نشست سے استعفیٰ دے دیا اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 اور پی پی 165 سے شہباز شریف نے استعفیٰ دیا جبکہ بلوچستان اسمبلی سے پی پی 40 سے سردار اختر

خان مینگل نے استعفیٰ دیا ہے اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھا گیا ہے۔

FOLLOW US