Friday October 25, 2024

کپتان کا پہلا غیر ملکی دورہ پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آ گئی ،کس طاقت وار ملک کا جانیے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمن شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے او ر انہیں دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے جسے عمران نے قبول کرتے ہوئے شاہ سلمان کو

بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے عمران خان کودورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے ،جس کے جواب میں عمران خان نے بھی سعودی فرمانروا کے دورے کی دعوت قبول کرلی،عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔سعودی فرماں روا شاہ سلیمان نے انتخاب جیتنے پرعمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اورخواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،نئی حکومت سے نہایت قریبی اورمتحرک تعلقات کی خواہاں ہیں۔نامزدوزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سعودی فرما ںروا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے،سعودی عرب پاکستان

کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا،سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں،عمران خان نے سعودی فرمانروا کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے جس پر انہوں نے آنے کے لئے غیر مشروط حامی بھر لی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب

کے نام پر مشاورت جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔

FOLLOW US