Friday October 25, 2024

ترکی پر پابندیاں، عمران خان خود میدان میں کود پڑے، ایسا اعلان کر دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بڑا جھٹکا لگے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اورتمام پاکستانیوں کی طرف سے ترکی کے لئے دعاگو ہوںدعاہے کہ ترکی معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا

تھا کہ” میں خود اورپاکستان کے عوام کی طرف سے صدر اردگان اور ترکی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں کیونکہ ان کی شاندار تاریخ میں انہوں نے ہمیشہ مصیبتوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے،ہماری دعاہے کہ ترکی شدید اقتصادی اورمعاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔

FOLLOW US