Friday October 25, 2024

دشمنی ختم ، دوستی شروع ۔۔۔۔۔ وزیراعظم بننے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ عمران خان خود ایسے شخص کے پاس چلے گئے اور دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا کہ آپ بھی سر پکڑ لیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی خود اٹھ کر بلاول بھٹو سے ملنے گئے،مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران عمران خان قائدایوان کیلئے مخصوص نشست کے ساتھ والی سیٹ پر براجمان تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی رہنماء نفیسہ شاہ کے

ساتھ والی نشست پر موجود ، آصف زرداری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جبکہ شہبازشریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ بیٹھے تھے۔دوسری جانب عمران خان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی قومی اسمبلی آمد پر خود اٹھ کر ان سے ملنے گئے،مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران عمران خان مرکزی قائدین میں سب سے پہلے قومی اسمبلی پہنچے اور حکومتی بینچوں پر سب سے آگے کی لائن میں بیٹھے۔ اس دوران نو منتخب ارکان عمران خان کی نشست پر آکر ان سے ملتے رہے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر اور ہم خیال جماعتوں کے امیدوار سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری نے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وہ متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی وصول کیے

اس موقع پر دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ کے آنے سے پہلے ہم بلا مقابلہ انتخاب کا طریقہ دیکھ رہے تھے جس پر خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرے خلاف سازش تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ کے تجویز کنندگان میں ان کے دیرینہ دوست سید نوید قمر، رمیش لعل، شازیہ ثوبیہ، مسرت مہیسر اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپیکر شپ کے لیے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وہ متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی وصول کیے اس موقع پر دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ کے آنے سے پہلے ہم بلا مقابلہ انتخاب کا طریقہ دیکھ رہے تھے جس پر خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرے خلاف سازش تھی۔

FOLLOW US