Friday October 25, 2024

بریکنگ نیوز : کہیں خوشی کہیں غم ۔۔۔۔ عدالت نے قومی اسمبلی کے دواہم ترین حلقوں میں دوبارہ گنتی روک کر حتمی نتائج جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 84 خوشاب سے ن لیگ کی امیدوار کے نااہلی کے لئے درخواست پر نوتس جاری کرتے ہوئے الیکش کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔نجی بینک نے عدالت کو بتایا کے ن لیگی رہنما وارث شاد بینک کے 70 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ وارث شاد کے خلاف

بینک عدالت میں ریکوری کا دعویٰ بھی زیر سماعت ہے۔ این 60 میں دوبارہ گنتی کے معاملے میں عدالت کا رانا ثناءاللہ کو نوٹس جری کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی ۔ نثار جٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ گنتی میں ووٹ بڑھنے کے باوجودآر او نے مزید پولنگ سٹیشن کی گنتی عوک دی۔۔ درخوست ہے کہ ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ مسترد کع کے دوبارہ گنتی کرائی جائے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جس طرح بکتر بندگاڑی میں لایا گیا ،لاکھوں لوگ سکتے میں ہیں، کیا ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے والا نواز شریف اس سلوک کا حقدار ہے ۔ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، نواز شریف کے ساتھ اتنا برا سلوک نہ کریں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، نواز شریف کی خدمات کو مدنظر رکھا جائے ۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں 2018 کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں بلکہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہوا، 25 جولائی کی رات ہی اسے مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ کردار ادا کریں گے جس کے لیے عوام نے منتخب کیا۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج اور کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے کاغذات جمع کرائے جائیں گے ، سپیکر کے بعد وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ان مراحل کے بعد بھرپور قوت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھاندلی کا کھوج لگانے اور پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کریں گے ، فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کریں گے ۔انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن سے ہو گا جب کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا، تمام اراکین سے دست بستہ اپیل ہے کہ جس کو پارٹی کہے اس کو ووٹ دیں، آپ سے لیڈر شپ اور عوام کو یہی توقع ہے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آزاد لوگوں کو بھی منائیں کہ ہمارے لوگوں کو ووٹ دیں۔وفاؤں کا صلہ آپ لوگوں نے دینا ہے اور وقت پر پہنچنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب کے قابو نہیں آؤں گا اور آپ کا ساتھ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ، اگر سکیورٹی کا مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے 100 طریقے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہو گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو جمہوری اقدار کا خیال رکھنا ہوگا،نوازشریف کا ٹرائل اوپن کیا جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ کیا ہورہا ہے ، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

FOLLOW US