Friday October 25, 2024

یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام بڑا پیغام جاری کر دیا لوگوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آج پاکستان بھر میں 71 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آج صبح سے ہی سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی کی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے بھی

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج 14 اگست 2018ء ہے۔اس یوم آزادی پر میرے دل میں اُمید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ایک اور پیغام میں انہوں نے 1938ء میں لندن میں ہونے والی گول میز کانفرنس کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ساتھمیرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ٹویٹر صارفین نے بھی عمران خان کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ ٹویٹر صارفین نے عمران خان پر اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں عوام نے آپ کو ووٹ دیا ، اب عوام کی اُمیدوں پر پورا اُترنا آپ کا فرض ہے۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان انگریزوں کے اقتدار سے آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 2018ء کو پاکستان کرپٹ مافیا سے آزاد ملک ہے۔

FOLLOW US