Friday October 25, 2024

عمران خان کے پارلیمنٹ میں پہنچتے ہی سپریم کورٹ نے پاک فوج کے کن افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ؟ کپتان کو عدلیہ اور دیگر اداروں کا لاڈلہ کہنے والوں کا منہ چڑانے والی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس میں ملوث سابق اعلیٰ فوجی افسروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا،سابق آرمی چیف مرزااسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے کہا عدالت نے پوچھا تھا سابق فوجی افسروں کے خلاف کارروائی سول حکومت کرے گی یا فوج؟ وکیل نے بتایا آرمی ایکٹ کے تحت مرزااسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ،

سپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کے لئے مقرر ہے ، کیا مرزااسلم بیگ کا سماعت کے دوران عدالت میں موجود ہونا لازم ہے ؟ چیف جسٹس نے کہا مرزااسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں، مقدمہ کی فائل دیکھے بغیر حاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید سمیت تمام فریقین کو طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت اور اومنی گروپ کےمالکان عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے پیش نہ ہونے سے متعلق مجید فیملی کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید اور دیگرکے پیش ہونے کا رضا کاظم نے یقین دلایا تھا، کیا عدالتی حکم عدولی پر مجید فیملی کو توہین عدالت کا نوٹس دیں؟جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدم حاضری کی وجوہات بتائیں؟ مجید فیملی کو بلائیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، رات 8 بجے تک بلائیں ہم دوبارہ عدالت لگا دیں گے، آپ کو خدشات ہیں کہ مؤکل کو گرفتار کیا جائے گا؟ اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کراسکتے

تو پھر بتائیں ہم کیا کریں؟ اومنی گروپ کی جائیدادیں، بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے نےقرق کیں تو اب ہم بھی قرقی کا حکم دیتے ہیں۔اس موقع پر اوپنی گروپ کے وکیل شاہد حامد نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیں تا کہ انور مجید اور دیگر کوعدالت میں بلاسکیں، اس پر عدالت نے وقت دین کی استدعا مسترد کردی۔دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران اے ون انٹرنیشنل کے اکاؤنٹ سے مزید 15 اکاؤنٹس نکلے ہیں، ان اکاؤنٹس سے 6 ارب روپے کی ترسیلات ہوئیں، گرافک ڈیزائنر کےنام پراکاؤنٹ کھلوایا گیا، 35 ہزار روپے تنخواہ لینے والے گرافک ڈیزائنر کے اکاؤنٹ سے 80 کروڑ کی ترسیلات ہوئیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ لاہور کی ایک خاتون کے نام پر جعلی اکاونٹ کھلوایا گیا، اس اکاؤنٹ سے بھی ڈیڑھ ارب کی ترسیلات ہوئیں، اکاؤنٹ ہولڈر خاتون کا خاوند موٹرسائیکل رائیڈر ہے،یقین سےکہہ سکتاہوں رشوت کے پیسے ان اکاؤنٹس میں ڈالےگئے۔وکیل اومنی گروپ نے مؤقف اپنایا کہ جےآئی ٹی کی 60 صفحات کی رپورٹ میں کسی جگہ رشوت یا بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، اومنی گروپ کا سارا پیسہ لیگل ہے اور اس کا آڈٹ ہوتا ہے، بغیر تحقیقات کے الزام تراشی کرکے میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہےتاکہ کل ہیڈلائن بنے۔اس پر جسٹس عمر عطا نے بشیر میمن سے مکالمہ کیا کہ ڈی جی صاحب آپ بغیر تحقیقات کسی پررشوت کا الزام نہیں لگاسکتے۔جسٹس ثاقب ثاقب نثار نے کہاکہ پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنادیتے ہیں جس میں واجد ضیا اور اس کی ٹیم ہو، لوگ پھر کہیں گے کہ عدالت جے آئی ٹی نہیں بناسکتی، ہم وکلا کو سننے کے بعد جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے سکتے ہیں، پاناما جے آئی ٹی میں ایم آئی کو تڑکا لگانے کےلیے شامل کیا گیا ہوگا

FOLLOW US