Friday October 25, 2024

چوھری نثار کو دونوں حلقوں سے شکست دینے والے پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیرداخلہ کے زخموں پر نمک چھڑکنا شروع کر دیا دھماکے دار بیان جاری ہو گیا

ٓاسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیںہیں اور انہوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اگر آپ مولانا فضل الرحمان کے خاندان کی تاریخ دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ان کے خاندان نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی ۔ اس لئے یہ پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں ہیں اور نہ ہی انہوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے حلقے کے

حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور جیپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جو لوگ کہتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری نثار کے مقابلے میں الیکشن نہیں جیت سکتی ۔ انکو آج مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

FOLLOW US