Friday October 25, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پارٹی اراکین سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کریں گے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر فیصلے اس ملک کے عوام کے بہترین مفاد میں کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ

کی جانب سے دی جانے والی ہر اسائنمنٹ انہیں قابل قبول ہو گی اور بنا ہچکچاہٹ اس پر عملدرآمد بھی کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ٹیم کی طرح اپنی ذمہ داریاں اور فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے نام دے دئیے ہیں اور آئندہ چند روز میں پارٹی ممبران سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بھی کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اہم اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

FOLLOW US