Friday October 25, 2024

ہمیں ہر صورت یہ والی وزارتیں دو، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے تین اہم وزارتیں میں سے دولینے کا مطالبہ کر دیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے ایسا مطالبہ کر دیا جس کے بارے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سوچا بھی نہیں تھا ۔ایم کیو ایم نے تحریک انصاف

سے صحت ، تعلیم اور آئی ٹی کی وزارتیں لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ان تین وزارتوں میں سے دو وزارتیں ہمیں دی جائیں ۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مرکز میں تحریک انصاف سے اتحاد کے بعد ایم کیو ایم وزارت پورٹ ایند شپنگ مانگے گی لیکن اس مطالبے کے بعد تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں ۔

FOLLOW US