Friday October 25, 2024

’’ عمران خان، چوہدری محمد سرور اور عمران اسماعیل صاحب، کیا آپ کو یاد ہے کہ۔۔۔ ‘‘ حلف اُٹھاتے ہی سینئر صحافی کامران خان نے تحریک انصاف والوں کو ایسا وعدہ یاد دلا دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

’’ عمران خان، چوہدری محمد سرور اور عمران اسماعیل صاحب، کیا آپ کو یاد ہے کہ۔۔۔ ‘‘ حلف اُٹھاتے ہی سینئر صحافی کامران خان نے تحریک انصاف والوں کو ایسا وعدہ یاد دلا دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیرنگ ڈیسک ) آج عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے اور اب اسپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پھر وزیراعظم پاکستان کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ انتخابات 2018ء کے نتائج میں پی ٹی آئی نے

 

سب سے زیادہ نشستیں لیں جس کے بعد سے عمران خان ہی متوقع وزیراعظم مانے جا رہے ہیں اور تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے بھی عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان کے لیے نامزد کر دیا ہے اور پارٹی میں انکا کوئی بھی مخالف امیدوار سامنے نہیں آسکا ۔ حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی کوشش ہوگی کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرےاور آج حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ہی معروف صحافی و تجزیہ کار ک کاامران خان نے متوقع وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وہ وعدہ یاد کروا دیا ہے جو وہ بارہا عوام سے کر چکے ہیں۔کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان، عمران اسماعیل، چوہدری سرور، وعدہ تھا آپ اک رات بھی پی ایم ہاﺅس(مارکیٹ ویلیو معہ زمین 260 ارب روپے) سندھ گورنر ہاﺅس (283 ارب روپے)

 

پنجاب گورنر ہاﺅس (300 ارب روپے) میں نہیں گزاریں گے۔ ہزاروں ایکڑوں پر محیط تمام سرکاری ملازمین کے شاہانہ محلات نیلام عام کے ذریعے فروخت کر دیں گے۔“

FOLLOW US