Friday October 25, 2024

شیخ رشید اور بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی کے باہر آمنا سامنا، ایک دوسرے کو دیکھتے ہی دونوں نے کیا کیا؟ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عام انتخابات سے پہلے انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے سیاستدان جیت کے بعد آج قومی اسمبلی پہنچے اور حلف اٹھایا۔اجلاس کے دوران یوں تو بہت سے دلچسپ اور تاریخی لمحات دیکھنے میں آئے مگر اجلاس سے پہلے جب بلاول بھٹو زرداری پارلیمینٹ پہنچے تو ان کا سامنا شیخ رشید سے ہو

گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی کیا کام کیا؟ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہیں تو سب سے پہلے ان کا سامنا شیخ رشید سے ہوتا ہے۔ شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر مصافحے کیلئے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری بھی خوش اخلاقی سے مصافحہ کرتے ہیں۔ دونوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

FOLLOW US