Friday October 25, 2024

عمران خان نے اگر 18اگست کو حلف اٹھا یا تو کیا ہو گا؟ کپتان اور کھلاڑیوں کیلئے پہلے ہی بری خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) معروف کالم نگار ارشاد بھٹی کا اپنے ایک کالم ” عمران خان اتوار کو حلف اٹھائیں” میں کہنا ہے کہ بلاشبہ غیب کا علم اللہ کو ہے، بے شک ہو وہی جو پاک پروردگار چاہے، لیکن یہ بھی اک حقیقت کہ علمِ نجوم ،دست شناسی، علم الاعداد سے انکار بھی ناممکن ہے۔ارشاد بھٹی نے اپنے کالم میں ایک نجومی کی پیش گوئیوں کا ذکر کرتے

 

ہوئے کہا ہے کہ دو دن پہلے میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہیں عمران خان کے حوالے سے متفکر پایا۔جب میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان 18اگست ہفتے کے دن حلف اُٹھا رہے ہیں، لیکن یہ دن ٹھیک نہیں، اگر اس روز حلف برداری ہوئی تو نئی حکومت مسلسل مشکلات میں گھری رہے گی، یہ سن کر میں نے کہا شاہ جی آپ کا پیغام تو عمران خان تک پہنچ جائے گا، مگر اب تو حلف برداری کے کارڈ بھی چھپ گئے، پھر بھی آپ کے خیال میں عمران خان کو حلف اُٹھانا کب چاہیے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے حساب کے مطابق اگر عمران خان ہفتے کی بجائے اتوار 19 اگست کو دن 11بجکر 45 منٹ سے 11بجکر 54 منٹ کے دوران حلف اُٹھائیں تو نہ صرف عمران خان کی حکومت مضبوط اور مستحکم رہے

 

گی بلکہ ملک کیلئے بھی یہ بہت بہتر ہوگا۔اتنا کہہ کر وہ خاموش ہو گئے اور اب میرا متفکر ہونا فطری عمل تھا، کیونکہ مجھے یہ علم کہ بلاشبہ غیب کا علم اللہ کو، بے شک ہو وہی جو پاک پروردگار چاہے، لیکن یہ بھی اِک حقیقت کہ علم نجوم، دست شناسی، علم الاعداد سے انکار بھی ناممکن ہے۔یاد رہے عمران خان کی جماعت نے حالیہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کی ۔ جس کی وجہ سے پارلیمنٹ سے پرانے چہرے غائب ہو گئے۔اور آج ممبران قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔۔۔عمران خان ملک کے ممکمہ وزیراعظم ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہعمران خان 18اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔۔۔عمران خان کی تقریب حلف برداری سادگی سے منعقد کی جائے گی۔

FOLLOW US