Friday October 25, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ عمران خان نے مسکراتے ہوئے صحافیوں کو جواب دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ عمران خان نے مسکراتے ہوئے صحافیوں کو جواب دے دیا ۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا اور میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے14 اگست مناوں گا۔پارلیمنٹ ہاوس سے روانگی سے قبل میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران

 

خان نے صحافیوں سے گفتگوکی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”فضل الرحمان نے کہایوم آزادی نہیں منائیں گے؟آپ اس پر کیاکہیں گے ؟”عمران خان کا کہنا تھاکہ میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے14 اگست مناوں گا۔صحافی نے سوال کیا ”کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہو گیا ہے ؟” جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ”کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کاچناو مشکل فیصلہ ہے ؟”اس سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان صرف مسکرادیے۔ واضح رہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان سے حلف لیا اورارکان سے رجسٹر پر حاضری لگانے کا ہوا ۔ تحریک

 

انصاف کے چیئرمین عمران خان رکنیت رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے اپنی نشست سے اٹھے تو تحریک انصاف کے ارکان نے ”آئی آئی پی ٹی آئی“کے نعرے لگا دیئے اور ایوان تحریک انصاف کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع عمران خان نے رکنیت رجسٹر پر دستخط کئے ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھاتے ہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جشن آزاد ی میں شرکت کی دعوت دے دی۔15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن حلف اٹھانے کے بعد شیخ رشید احمد اسمبلی سے باہر آئے اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کے جشن میں شرکت کی دعوت دی اور ساتھ ہی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شیخ رشید نے کہا میں مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کی مبارکباد دیتا ہوں،یہ اسلام کا چورن اور اسلام آباد کا نام لے کر سازش کر رہے تھے لیکن اللہ نے آج مضبوط پاکستان دیا اور اداروں کو پہلے سے زیادہ عزت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 اگست (آج ) کو لال حویلی میں آزادی کا جشن ہوگا، تمام غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی حرام کو اپنے اوپر حرام قرار دیں گے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں

 

گے۔واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ روز پہلے 14 اگست کو یوم آزادی کا جشن نہ منانے کا اعلان کیا تھا اور شیخ رشید کی جانب سے انہیں جشن آزادی میں شرکت کی دعوت اسی تناظر میں دی گئی ہے۔

FOLLOW US