Saturday October 26, 2024

حلقہ این اے 106:جیت کس کی ہوئی؟ الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حلقہ این اے106 فیصل آباد سے متعلق درخواست پر سماعت میں الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے106 فیصل آباد سے متعلق درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمیشنرکی سربراہی میں بینچ نے کی ۔درخواست گزار پی ٹی آئی امیدوار

نثار جٹ کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے انہوں نے موقف اپنا یا کہ نثار جٹ نے ایک لاکھ37 ہزار79 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل امیدوارراناثنااللہ نے ایک لاکھ63ہزار10ووٹ لیے،ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پرآر او نے پولنگ اسٹیشن نمبر1سے27تک کھولے،نثارجٹ کے حاصل ووٹ میں جیت کافرق25ہزار31ووٹ کاہے جبکہ حلقے میں 5 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔وکیل نثار جٹ کا مزید کہنا تھا کہ ری کاونٹنگ میں نثارجٹ کے 96 ووٹ بڑھے اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں بھی نثارجٹ کو 271 ووٹ ملے،ووٹ بڑھنے کے باوجود آراو نے مزیدپولنگ سٹیشن کی ری کاونٹنگ روک دی،درخواست ہے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ مسترد کرکے دوبارہ گنتی مکمل کرائی جائے۔جس پر الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

FOLLOW US