Saturday October 26, 2024

بریکنگ نیوز : نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ایک پولیس اہلکار ایسی حرکت کر بیٹھا کہ سب کو میاں صاحب کی جان کے لالے پڑ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزاحتساب عدالت پیش کر دیاگیا اسی دوران احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس پر پولیس اہلکار سے پسٹل لیتے ہوئے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ

 

شپ ریفرنسزمیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کو ریفرنسز میں عدالت طلب کر رکھا تھا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،میڈیا کے نمائندوں کو بھی کمرہ عدالت سے رسائی نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔اسی دوران جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار سے اچانک گولی چل گئی جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار سے پسٹل لے لیا اور اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق خواجہ آصف کی بھتیجی شیزا،حفیظ پاشا کی اہلیہ عائشہ غوث،جعفر اقبال کی صاحبزادی زیب،بھتیجی مائزہ نشست لے

 

اڑیں،تحریک انصاف کی 16خواتین مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنیں رکن آزاد کشمیر اسمبلی کی بہن کرن ڈار،طاہرہ اورنگزیب اور ان کی بیٹی مریم اورنگزیب بھی ایوان بالا کی رکن بن گئیں،خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے والی کچھ خواتین نئی ہیں رشتے داریاں اور تعلقات کام کرگئے ،کئی سیاستدانوں کی قریبی عزیز خواتین مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی پہنچ گئیں۔سابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی سالی نفیسہ عنایت اﷲ خان خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم جبکہ ن لیگ کے خواجہ آصف اور طارق فاطمی کی بیگمات مسرت آصف، زہرہ ودود فاطمی رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے والی کچھ خواتین نئی ہیں جبکہ متعدد وہی ہیں جو اس سے قبل بھی اسمبلی کا حصہ بن چکی ہیں تحریک انصاف کی طرف سے 16خواتین مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنیں،ان میں نفیسہ عنایت اﷲخان خٹک، پرویز خٹک کی اہلیہ کی بہن ہیں جبکہ ساجدہ بیگم سابق وزیر اعلیٰ کی بھتیجی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بھتیجی شیزا فاطمہ، سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا کی اہلیہ سابق وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودود فاطمی، سابق وزیرمملکت چوہدری جعفر اقبال کی بیٹی زیب جعفر اور بھتیجی مائزہ حمید جبکہ رکن آزاد کشمیر اسمبلی ناصر ڈار کی

 

بہن کرن ڈار سمیت 15 اراکین کو ٹکٹ دیئے ۔دوسری جانب چوہدری جعفر اقبال کی اہلیہ عشرت جعفر نے پنجاب اسمبلی میں نشست حاصل کی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے حنا ربانی کھر، شگفتہ جمانی، شازیہ مری، ناز بلوچ کو خواتین کی مخصوص نشست دی متحدہ مجلس عمل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کامران مرتضیٰ کی اہلیہ عالیہ کامران کو بلوچستان سے نامزد کیا ۔گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی بھی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بن گئیں۔)

FOLLOW US