Saturday October 26, 2024

سیاست کا وہ بڑا نام اور عمران خان کا قریبی جو 34سالہ تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی سے آئوٹ ہو گیا

اسلا م آباد (نیوزڈیسک )15 قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران تمام ممبر قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا تاہم اس اسمبلی میں بڑے بڑے برج داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے جن میں سب سے بڑا ایک نام ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار کاہے جو کہ 1984 سے اسمبلی کے ممبر منتخب ہوتے آئے ہیں تاہم اس سال وہ قومی

اسمبلیکی دونوں نشستو ںسے ہار گئے ہیں تاہم وہ پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب اسمبلی میں نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق ، عابد شیر علی ، چوہدری نثار ،دانیال عزیز ، طلال چوہدری ، مولانا فضل الرحمان ، یوسف رضا گیلانی ، آفتاب شیر پاؤ ، محمود اچکزئی اور کئی دیگر رہنما شامل ہیں ۔تاہم یہ تو منتخب نہیں ہوئے لیکن اس مرتبہ پہلی بار کئی اراکین منتخب ہو کر قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ حماداظہر،شیخ خرم شہزاد،فرخ حبیب،نازبلوچ ، زرتاج گل،فیصل واوڈا،علی زیدی،شاہ زین بگٹی شامل ہیں ۔

FOLLOW US