Saturday October 26, 2024

قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، کتنے ارکان نے پہلے ہی دن استعفیٰ دیدیا؟ وجہ کیانکلی؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری دے دی۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کااین اے 35،53،131 اور 243 سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اورانہوں نے این اے 95 میانوالی کی سیٹ رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے این اے

132 لاہور کی سیٹ رکھنے کافیصلہ کیا ہے اورشہبازشریف کاپی پی 164 اور 165 سے استعفیٰ منظورکرلیا گیا ہے ۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق)کے رہنما پرویزالہیٰ نے پی پی 30 گجرات کی نشست رکھنے کافیصلہ کیااس لئے چودھری پرویزالہیٰ کااین اے 65 اور 69 سے استعفیٰ منظورکرلیا گیا ہے جبکہ سابق وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویزخٹک نے این اے 25 کی نشست رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔

FOLLOW US