Saturday October 26, 2024

بریکنگ نیوز : عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا ، پوری قوم دنگ رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سفارش پر صدر مملکت نے 13 اگست کو بلانے کی منظوری دی۔اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے اور نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شاہ

 

محمود قریشی، فواد چوہدری، شفقت محمود، شہبازشریف، رانا ثناءاللہ، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور دیگر اراکین قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردارینے قومی اسمبلی میں ملاقات کی اور آپس میں ہاتھ ملایا، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیاں رسمی بات چیت بھی ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی میں آئے اور انہوں نے عمران خان کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے جب کہ سابق صدرآصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویزاشرف، محمدمیاں سومرو،

 

سابق وزرائے اعلیٰ شہباز شریف، پرویز خٹک اور قومی اسمبلی کے دو سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا اور فخرم امام بھی حلف اٹھائیں گے۔قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل بھی طویل عرصے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے جب کہ نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے شاہ زین بگٹی بھی آج قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر اسدقیصر بھی قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے، وہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار نامزد ہیں۔ سینئر ارکان اسمبلیپیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر مسلسل ساتویں بار قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جب کہ خواجہ آصف مسلسل چھٹی بار، غوث بخش مہر بھی چھٹی بار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا پانچویں بار رکن قومی اسمبلی کاحلف اٹھارہی ہیں۔ذرائع کےمطابق اپوزیشن جماعتوں ںے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے جو حلف اٹھانے کے فوری بعد کیا جائے گا جب کہ اپوزیشن اراکین بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔وزیراعظم کا انتخاب 16 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے مشروط:16اگست کو وزیراعظم کا انتخاب کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے مشروط ہوگا، 16 کی صبح کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گِئے تو شام میں وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔دوسری صورت میں یہ انتخاب 17 اگست کی صبح ہوگا۔نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔جنرل نشستوں کےبعد خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بھی سیاسی جماعتوں کو الاٹ کردی گئیں۔تحریک انصاف 158 اراکین کے ساتھ سب سے آگے:قومی اسمبلی میں اس وقت سب سے آگے پاکستان تحریک انصاف ہے جس کی 125جنرل، خواتین کی 28 اور اقلیتوں کی پانچ مخصوص نشستیں ہیں۔اس طرح تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 158 نشستوں پر پہنچ گئی ہے لیکن دوہری نشستوں والے ارکان کی جانب سے ایک، ایک نشست چھوڑنے کے بعد یہ نمبر کم ہوجائے گا اور 172 کے نمبر پر پہنچنے کے لیے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم پاکستان کی سات، مسلم لیگ ق کی پانچ، بلوچستان عوامی پارٹی کی پانچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی چار نشستوں کو ساتھ ملانا پڑے گا۔دوسری جانب خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نمبر 82 پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 52 جبکہ متحدہ مجلس عمل 15 نشستوں کے ساتھ ایوان میں موجود ہوگی۔

FOLLOW US