Saturday October 26, 2024

عمران خان نے وعدے نبھانے شروع کر دیئے ۔۔۔۔۔ فاٹا سے متعلق آنے والی خبر نے عمائدین کے دل خوش کر دیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ اسد قیصر ملک ٹائپ آدمی ہیں، میری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا کا گورنر فاٹا سے ہو۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ ہر چیز میں اللہ تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے ۔

اگر ہم کو دوتہائی اکثریت نہیں ملی تو اس سے قبل میاں صاحب کی دوتہائی اکثریت کا نجام دیکھا جاچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موقع ہے ساری قوم کو کھڑا کرنے کا ۔کوئی سیاسی جماعت نہیں چاہے گی کہ ملک کے اندر سے کرپشن ختم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دوبڑی جماعتوں کی قیادت الیکشن کمیشن کے احتجاج میں نہیں آئی اس لئے اس وقت بھی سب کو ساتھ لیکر چلا جا سکتاہے ۔ کے پی کے میں میر ی خواہش ہے کہ گورنر فاٹا سے ہو۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب تصادم اتنا بڑھ جائے کہ بات کرنے کی بھی جگہ نہ رہے ۔ اسد قیصر ملنگ ٹائپ آدمی ہیں۔ انہوں نے مشکل حالات میں کے پی کے اسمبلی چلائی ہے اور اب وہ قومی اسمبلی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے اورسب کوبرابر وقت دیں گے ۔عمران خان کے پر اللہ کا ہاتھ ہے اوراللہ اس کی مدد کرے گا ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان نے اپنی کامیابی برقرار رکھی ہے تاہم ان کی لیڈ میں 15 ووٹوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد قاسم کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جو تین روز تک جاری رہی۔ اس دوران 321 میں سے 170 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کو دوبارہ گنا گیا جس میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان فاتح قرار پائے ۔ گنتی کے دوران علی محمد خان کے ووٹوں میں 25 کا اضافہ ہوا اور وہ 58 ہزار 602 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا قاسم کے ووٹوں میں 40 کا اضافہ ہوا اور وہ 56 ہزار 358 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

FOLLOW US