Saturday October 26, 2024

چودھری برادران سر جوڑ کر بیٹھ گئے سپیکر پنجاب اسمبلی کے بعد ڈپٹی سپیکر بارے بھی ایسا اعلان کہ تحریک انصاف بھی چونک گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین‘ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ملاقات کر کے پنجاب میں وزیراعلیٰ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر مشاورت کی۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں جہانگیر ترین اور علیم خان نے چوہدری شجاعت حسین‘ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں میں پنجاب میں وزیراعلیٰ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں اراکین سے رابطوں اور 14اگست کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

FOLLOW US