Saturday October 26, 2024

پاکستان کے اگلے صدر کا معاملہ۔۔۔۔ آصف زرداری اسلام آباد پہنچ کر ملکی سیاست کو کیا سرپرائز دینے جا رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

پاکستان کے اگلے صدر کا معاملہ۔۔۔۔ آصف زرداری اسلام آباد پہنچ کر ملکی سیاست کو کیا سرپرائز دینے جا رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا ۔۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ صدر کے معاملے میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے او ر یہ بھی خبر ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔نجی ٹی وی

 

چینل’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ’’تھنک ٹینک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ سیاسی پارٹیاں کسی بھی جمہوری ملک کا اثاثہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہاز شریف کی ٹکر کا بندہ ہی ان کا توڑ کر سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور ابھی تک اس کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہئے ۔سلمان غنی کا کہنا تھا کہ جہاں تک صدر کا تعلق ہے تو اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے اور یہ خبر ہے کہ آصف زر داری صاحب اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی جب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں جیتی تو غلام مصطفی کھر کو کون جانتا تھا ؟ بادشاہی مسجد کے قریب جوچھوٹی سی گلی ہے اس کی وجہ سے ان کی شہرت تھی لیکن جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر بنے تو انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔ عمران خان کو کوئی اچھا جانے یا برا جانے لیکن انہوں نے سیاست کے بنیادی اصول تبدیل کردیئے ہیں ۔یہ جو کہتے تھے کہ پنجاب سے مسلم لیگ ن نہیں جائے گی ایسے بھاگے ہیں کہ کہیں نظر ہی نہیں آرہے ۔ جگنو محسن جن کا ن لیگ کی طرف رحجان تھا لیکن وہ کہہ رہی ہیں کہ کسی نے کوشش ہی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تگڑے چیف سیکرٹری اور آئی جی لگائے جائیں اور پھر ان کو اپنے محکمے چلانے دیں اور ان کے کسی کام میں مداخلت نہ کریں۔

FOLLOW US