Saturday October 26, 2024

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے اعلان نے سیاسی مخالفوں پر ایک ساتھ ہزاروں بجلیاں گرا دیں

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، تاہم نام کا اعلان مشاورت سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے، کرپشن کے خاتمے

 

کے بغیر ملک میں ترقی ممکن نہیں ہے، ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کا حل چاہتی ہے.گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے، گورنر ہاؤس کا صرف آفس استعمال کیا جائے گا، میں وہاں رہائش اختیارنہیں کروں گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سندھ کو تمام صوبوں سے زیادہ ترقی یافتہ بنا سکیں، میئر سے لے کر کونسلر تک اختیارات کی منتقلی یقینی بنائیں گے، کوشش ہوگی حکومت کے اخراجات کم سے کم کریں.کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے گا، صحافی برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی منصوبوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم کی بدعنوانی کی نشاندہی

 

کریں۔کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان آج پارٹی مشاورت کے بعد ہوگا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں اور یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں سندھ کے گورنر کے کے لئے نامزد کیا ہے۔صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ جھرلو کے ذریعے منتخب ہوئے ہوں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران نیازی، ایم کیو ایم کے زیر سایہ سندھ کو مسخر کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑ کر پی ٹی آئی کا گند صاف کریں،بیانیہ ایم کیو ایم کا اور زبان پی ٹی آئی کی ہے، پولیس کو غیرسیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل یاد رکھیں گورنر شپ بھی ایک غیر سیاسی عہدہ ہے۔پیپلز پارٹی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے لئے نہیں عمران اسماعیل اپنے دوست وسیم اختر کے لئے آمرانہ اختیارات مانگ رہے ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا صفائی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں صفائی کے لئے سالڈ ویسٹ کا نظام بنایا اور ایم کیو ایم کی بلدیاتی کونسلز نے صفائی کے نظام کی منظوری نہیں دی۔سعید غنیکا کہنا تھا کہ کراچی کے ڈپٹی میئر نے کہا ہے کہ وسیم اختر نے کراچی کا کچرا صاف نہیں ہونے دیا۔

FOLLOW US