Saturday October 26, 2024

نیا مشیر برائے وزیر اعظم کون ہو گا ؟ تحریک انصاف نے نام فائنل کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت میں مختلف شعبوں کے ماہرین کی شمولیت کی تیاریاں شروع کردیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممتاز ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے ۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم

 

عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا، عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورہ دیں گے ۔دوسری جانب سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا ئالرحمان کو بھی وزیراعظم کامشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے ، عمران خان نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ طلب کرلیا ہے ۔دریں اثناء معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اور معیشت کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کیں۔علاوہ ازیں عمران خان سے ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے بھی بنی گالہ میں ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت مںب ماہرین کی

 

شمولتد کی تا ریاںشروع کردی ہں ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چئرسمنم عمران خان نے ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق دائود کو حکومت مںش شمولتں کی دعوت دے دی۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عبدالرزاق دائود کو وزیر اعظم عمران خان کا مشرخ مقرر کاہ جائے گا، عبدالزراق دائود صنعت، سرمایہ کاری، ٹکسٹا ئل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورے دیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کےمطابق تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کیلئے سابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق جیلانیسابق گورنراسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق دائود کے نام فائنل کرلیئے ہیں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی آج منگل کو اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے حوالے تینوں نام کردینگے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی سینئرقیادت سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کیلئے 3نام فائنل کرلیے ہیں جن میں پہلا نام 2013 سے 2014 تک چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی کا ہے دوسرا نام1999 سے لیکر 2006 تک گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین کا ہے اور تیسرا نام مشرف کے دور میں وزیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ہے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی تینوں نام اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو آج منگل کو پیش کرینگی۔

FOLLOW US