Saturday October 26, 2024

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔۔ عیدالالضحیٰ کا اعلان ہو گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذالحجہ کے چاند کا اعلان کردیا ہے،ملک بھر میں عیدالضحیٰ 22اگست بروز بدھ کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ذالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی نے اپنی کاروائی شروع

 

کردی ہے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلا س بھی ہوئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں مطلع صاف تھا۔ رویت ہلال کمیٹیوں کو شہادتیں موصول ہوئی۔لسبیلہ، بلوچستان سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔آج چاند نظر آگیا ہے سوموار کویکم ذالحجہ ہوگی اور عیدالضحیٰ بدھ 22اگست کو ہوگی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 28گھنٹے اور 28منٹ ہے۔جنوبی پنجاب،، سندھ میں چاند دیکھنے کا قوی امکان ہے۔تاہم اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے۔جس کے باعث اسلام آباد میں چاند دکھائی دینے کے کم امکانات ہیں۔ دوسری جانب لوگوں نے عید الضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔بازاروں میں عید کی شاپنگ کرنے کیلئے لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ جبکہ اسی طرح عیدالضحیٰ چونکہ عید قربان بھی ہے۔جس کے پیش نظر گلی محلوں میں بھی قربانی کے جانوروں کی میں میں شروع ہوگئی ہے۔اسی طرح لوگوں نے مویشی منڈیوں کا بھی رخ کرلیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں عید پر قربانی کیلئے بکرے ، چھترے اور گائے اور بعض مقامات پر اونٹوں کی قربانی کیلئے جانوروں کا رش لگا ہوا ہے۔ لوگ اپنی مالی حیثیت کے مطابق جانور خرید رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کو ادا کیا جاسکے ۔

FOLLOW US